رو پوش

قسم کلام: صفت ذاتی ( واحد )

معنی

١ - منہ چھپائے ہوئے، مخفی، پوشیدہ۔  پھر جدائی سے ہوئی منظور رُو پوشی مجھے پر ستانا ہے نہ ملنا اک بتِ رُوپوش کا      ( ١٨١٦ء، دیوانِ ناسخ، ١٠:١ )

اشتقاق

فارسی اسم 'رُو' کے ساتھ 'پوشیدن' مصدر سے فعل امر 'پوش' ملا کر مرکب توصیفی بنایا گیا ہے اردو میں سب سے پہلے ١٧٣٩ء میں "کلیات سراج" میں مستعمل ملتا ہے۔